
لوئیر دیر
ڈپٹی کمشنر دیر پائین محمد فواد کے خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیر پائین کاشف احسان کے زیرِ نگرانی عوامی شکایت پر ریاض احمد (اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر) نے باڈوان چوک (چکدرہ) میں قصائیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قصائی کے دکانوں کو چیک کیا سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور سرکاری ریٹ سے تجاوز پر گوشت فروخت کرنے پر متعقلہ قصاؤں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کردیا گیا۔