
بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)
حلقہ پی کے 23 سے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے نامزد امیدوار اکرام اللہ خان نے کہا ہے
کہ چھ فروری کو تھانہ شوہ آڈا کے مقام پر تاریخی ورکرز کونیشن منعقد ہوگئی جوآٹھ فروری الیکشن عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔
اسلام،تبدیلی اور روٹی کپڑامکان کے نام پر ووٹ لینے والوں نے ضلع کی تعمیر وترقی کیلئے کچھ نہیں کیاحلقے کے عوام 8فروری کو ووٹ کی طاقت سے سے ان مفاد پرست سیاستدانوں کو مسترد کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں تحصیل تھانہ بائزئی میزارہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک بڑی جلسہ عام سے خطاب کرتےہوئےکیا۔
جلسہ سے پاکستان پارليمينٹیرین اے این 9 کے امیدوار ذیشان ایڈووکيٹ رابط جمعيت علماءاسلام اور انکے اتحادی مولانا جاوید اور دیگر نے خطاب کیا۔
اکرام اللہ خان نے کہ عمران خان کے نام پر ووٹ مانگنے والے تحریک انصاف کے چہرے بدنماداغ ہے پی ٹی آئی دس سال میں عوامی مسائل کے حل کے لئے پارليمنٹ میں کچھ نہیں کیا۔
اگر اللہ نے چاہا اور منتخب ہوگئے تو تعلیمی نظام,صحت کی کی فراہمی کے کیساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار اور کھیلوں کی سہولیات انکے گھر کے دہلیز پر پہنچوں گا ۔
انہوں نے کہا کہ دس سال میں پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ عوام سے جھوٹ اور فریب کی سیاست کی ہے اور یہاں ترقی اور خوشحالی کیلئے پارليمان میں اواز تک نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے یہاں کےسڑکوں کی ابتر صورتحال تعلیمی نظام اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے ۔
انھوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کا واضح منشور ہے چھ فروری کو ضلع مالاکنڈ میں تاریخی ورکرز کونشن عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8فروری کو گھروں سے نکل کر آمن،ترقی اور خوشحالی کیلئے پگڑی کو ووٹ دے۔