فخر زمان کے ورلڈ کپ کا اگلا میچ کھیلنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا

Spread the love

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان کے ورلڈ کپ کا اگلا میچ کھیلنے کا تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان گھٹنے کی انجری سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ آج شام ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کے دوران ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا، فٹنس اور ٹریننگ سیشن کے بعد ان کی دستیابی کے حوالے سے فیصلہ ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم ایک روز مکمل آرام کے بعد آج شام چدم برم سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ جمعے کو شیڈول ہے جس کے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم آج چنئی پہنچے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button