
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایمپلمنیٹشن سپورٹ یونٹ ڈائریکٹریٹ آف ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے یونسیف کی مالی اور تکنیکی تعاون سے ضلع باجوڑ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس باجوڑ حمزہ ظہور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر شرین زادہ کے علاوہ پی ٹی سی ممبران،عمائدین علاقہ اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی،اس موقع پر ضلعی محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے سکول کے بچوں کو شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کیا انھوں نے کہاکہ پودے لگانے سے ہم موسمیاتی تبد یلیوں سے بہتر طریقے سے نمٹ سکتے ہیں اس موقع پر طلباء کو پودوں کیلئے ان کا سائز اور گہرائی کے بارے میں بتایا گیا اور عملی طور پر پودے لگائے گئے،تقریب کے اختتام پر داخلہ مہم کیلئے آگہی واک بھی کی گئی جس میں سکول کے طلباء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے تھے جس پر تعلیم کی اہمیت سے نعرے درج تھے۔