وادی تالاش: بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) وادی تالاش میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ۔
مسلسل بارش اور برف باری کی وجہ سے کچہ آبادیوں کو نقصان بعض مقامات سے چھت گرنے کی سبب مالی اور جانی نقصانات کے اطلاعات بھی موصول ۔وادی تالاش کے چاروں یونین کونسلوں شاہی خیل ،نورہ خیل ،دوشخیل اور بانڈہ گئی کے زمینداروں ،کسانوں اور کاشتکاروں میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ نے لگی جب سوکھنے والے گندم،جو،سرسوں اور دیگر فصلوں کو دو دن تک مسلسل برسنے والے بارشوں سے ترو تازہ گی ملی ۔کیونکہ فصلیں بونے کے بعد تین مہینوں سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے فصلیں خشک ہونے لگے تھے ۔پہاڑوں پر برف باری اور مسلسل بارشوں سے ہرطرف موسم تروتازہ اور خوشگوار بننے کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ بھی ہونے لگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button