کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت دیر لوئر میں جاری بندوبستی نظام بارے جائزہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت دیر لوئر میں جاری بندوبستی نظام بارے جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد فواد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر/سیٹیلمنٹ آفیسر دیر لوئر عبدا لولی خان، اسٹنٹ سیٹیلمنٹ آفیسر دیر لوئر شاہ ندیم اور اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی دیر لوئر محمد داوود سیلیمی نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا اور پراجیکٹ ڈائریکٹر فہد وزیر بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر/سیٹیلمنٹ آفیسر دیر لوئر عبدا لولی خان نے اجلاس کو اب تک کی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیاان کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ پر تقریبا اسی فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ،دیر لوئر علاقہ عمائدین کیساتھ مل کر پراجیکٹ کو درپیش تمام حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس اہم پراجیکٹ کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے ضلعی انتظامیہ دیر لوئر اور سیٹیلمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیر لوئر کے بندوبستی نظام کے پراجیکٹ کو تمام صوبے کیلئے ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کیاجائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button