
حلقے کا جائزہ :
اگر ہم حلقے کا جائز لیں تو این اے 6 سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق لوئردیرسے انتخاب لڑرہے ہیں، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے محمد بشیر خان ایڈووکیٹ، اے این پی کے حاجی بہادر خان اور جے یو آئی ف کے محمد شیر خان مدمقابل ہیں۔
حلقے کی مختصر تاریخ:
2018 کے الیکشن میں سراج الحق کو شکست کا سامنا کرنا پڑا انہیں تحریک انصاف کے امیدوار محمد بشیر خان ایڈووکیٹ نے شکست دی تھی۔
تجزیہ :
اس بار سیٹ پر تگڑا مقابلہ متوقع ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے رہنما محمد بشیر خان ایڈووکیٹ کی پوزیشن مستحکم نظر آرہی ہے۔