بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ برطانیہ کی مقبول ترین ایشیائی شخصیت بن گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتہ وار میگزین ایسٹرن آئی نے 50 ایشیائی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جو برطانیہ میں مقبول ہیں۔
شاہ رخ خان میگزین کی فہرست میں سرفہرست رہے اور خطے کی مقبول ترین ایشیائی شخصیت بن گئے۔
ایشیائی مشہور شخصیات کی فہرست میں مشہور بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پریانکا چوپڑا تیسرے نمبر پر ہیں۔