2024 میں سائبر کرائم کے طوفان کا انتباہ

Spread the love

آسٹن: ٹیکنالوجی کے ایک ماہر نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں ایجادات 2024 میں سائبر کرائم کے طوفان کا باعث بنیں گی۔

سافٹ ویئر کمپنی کراؤڈ اسٹرائیک کے چیف سیکیورٹی آفیسر شان ہنری نے حال ہی میں اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ سائبر مجرم لوگوں کے سائبر سیکیورٹی تحفظات پر قابو پانے، غلط معلومات پھیلانے یا کارپوریٹ نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہے ہیں۔

امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ایک ریٹائرڈ اہلکار کا کہنا ہے کہ سائبر مجرم مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے انتخابات کے دوران جھوٹی کہانیاں پھیلاتے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے اے آئی کا استعمال کر رہے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی دیو کی وارننگ اس وقت سامنے آئی ہے جب مصنوعی ذہانت پہلے سے کہیں زیادہ استعمال ہو رہی ہے، بشمول امریکی وفاقی اور ریاستی حکومتیں بھی۔ ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button