نجکاری کیلیے پی آئی اے کی قانونی تقسیم پر مشاورتی اجلاس

Spread the love

اسلام آباد: پی آئی اے کی نجکاری کے لیے لیگل ڈویژن پر مشاورتی اجلاس ہوا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی لیگل ڈویژن کے لیے وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔

نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ، ہوابازی، قانون، نجکاری ڈویژن اور نجکاری کمیشن کے علاوہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے مقرر کردہ مالیاتی مشیروں کی ٹیم نے شرکت کی۔

وزارت نجکاری کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، اجلاس میں مالیاتی مشیروں نے پی آئی اے کی قانونی تقسیم کی تجویز پیش کی، جس کا مقصد ایوی ایشن کے بنیادی کاروبار اور اثاثوں کو الگ کرنا ہے تاکہ کور ایوی ایشن سروسز کی نجکاری کی جا سکے۔

تجویز کے مطابق، غیر بنیادی اثاثوں کو بعد میں ہولڈنگ کمپنی کے ڈھانچے میں شامل کرکے ان کی نجکاری کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button