فافن کے زیر اہتمام ضلع دیر پائین میں انتخابی امیدواروں کے فورم کا انعقاد

Spread the love

لوئیر دیر) کاروان اور فری اینڈ فیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے زیر اہتمام ضلع دیر پائین میں انتخابی امیدواروں کا ایک فورم کا انعقاد کیا

جس میں کاروان فافن کی طرف سے پروگرام افیسر جمال شاہ اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6سے مختلف سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی،

اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدوارں نے اپنے انتخابی اور پارٹی منشور پیش کیں،سیاسی جماعتوں نے اظہار کرتے ہوئے

کہاکہ ضلع دیر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں نوجوانوں کے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کریں گے

جبکہ ٹورازم کو فروغ اور خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی

انھوں نے کہاکہ دیر موٹر کی منظوری دینے اور پنچکوڑہ کے نام سے دیر ڈویژن کا قیام اور ملاکنڈ ڈویژن کو فری ٹیکس زون کی منظوری دی جائے گی

انھوں نے کہاکہ شہریوں کی بہتر علاج کیلئے صحت کارڈ کی بحالی اور نوجوانوں کی سگل بڑھانے کیلئے ادارہ کا قیام عمل میں لایاجائیگا جبکہ تیمرگرہ کو سیف ماڈل سٹی بنائے گے۔

سیاسی جماعتوں کے امیدوار اس بات پر متفق ہوگئے کہ یہاں سیاسی انتقامی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ رواداری کو فروغ دیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button