
دیرلوئر میدان لعل قلعہ میں موسمی بیماریوں اور دیگر امراض پر قاپو پانے کیلئے الیون کور اور فرنیٹرکور نارتھ خیبر پختونخوانے مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
اس سلسلے میں الیون کور اور فرنیٹرکور نارتھ خیبر پختونخونے میدان لعل قلعہ کے علاقے اشروگے، خزانہ، کارغہ، رانا منزے، مستوری، مشوانوں، تخت فر مانے،کارین، کروباغ، ٹانگوڈیری، کورے، مرخانی کے عوام کوطبی سہولیات فراہم کرانے کیلئے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا
جسمیں فوجی وسول سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں جسمیں مردخواتین بوڑھے بچے شامل تھے کا مفت معائنہ کرکے ان میں مفت ادویات تقسیم کئے
جبکہ مریضوں کے شوگر،ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ بھی کرائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر شہریوں اور مریضوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے الیون کور اور فرنیٹرکور نارتھ خیبر پختونخواکا شکریہ ادا کیااور آئندہ کیلئے بھی مریضوں بھی اس قسم کے فری میڈیکل کیمپ منعقد کروانے کا مطالبہ کیا
اس موقع مقامی ونگ کمانڈر،اسسٹنٹ کمشنر لعل قلعہ نورزالی خان ایم ایس لعل قلعہ میدان ہسپتال ڈاکٹر قاضی انعام اللہ نے فری میڈیکل کیمپ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا مریضوں اور مقامی عمائدین سے ملے جبکہ مقامی ونگ کمانڈرنے شہریوں کو یقین دلایا کہ آئندہ کیلئے بھی عوام کی سہولت کیلئے اس قسم کے فری میڈیکل کیمپ لگائیں جائیں گے۔۔۔