بجلی مزید مہنگی ہونیکا امکان، صارفین پر 49ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

Spread the love

اسلام آباد: بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے جس کی منظوری کی صورت میں صارفین کو 49 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

سی پی پی اے نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نیپرا کو درخواست جمع کرائی ہے جس پر اتھارٹی 31 جنوری کو سماعت کرے گی۔

یہ اضافہ CPPA نے دسمبر FCA میں طلب کیا تھا۔ درخواست کے مطابق دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

رواں ماہ کے آغاز میں نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

سی پی پی اے نے ایندھن کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button