راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید، سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی اور تحریک انصاف کے 3 امیدواروں سمیت 24 کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سنایا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اسی طرح جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی ضمانت کی توثیق کر دی گئی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔