
بٹ خیلہ (نمائندہ، محمد انس) ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی جانب سے دریائے سوات میں ڈوبے ہوئے بچے کی تلاش آج تیسرے روز بھی جاری۔خادگزئی پل کے قریب دریائے سوات میں نہاتے ہوئے درگئی کے رہائشی 10 سالہ ابوبکر ولد اکبر زمان ڈوب گیا۔ اس واقعے کے بعد ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے ماہر غوطہ خور ٹیم مسلسل تیسرے دن بھی واٹر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ریسکیو ٹیم پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دریائے سوات کے مختلف حصوں میں تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس افسوسناک واقعے نے علاقے میں غم کی لہر دوڑا دی ہے، اور مقامی لوگ بڑی تعداد میں ریسکیو ٹیم کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ریسکیو ملاکنڈ کی ٹیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دریا کے قریب احتیاط برتیں اور بچوں کو اکیلا نہ جانے دیں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔