فیس بک کے 2 لاکھ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف

Spread the love

ایک سائبر سیکیورٹی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ لاکھوں فیس بک اکاؤنٹس آن لائن لیک ہوچکے ہیں، جس سے فیس بک مارکیٹ پلیس کے صارفین کو فشنگ (فرضی پیغامات اور ای میلز)، حساس ذاتی معلومات کی چوری اور سائبر حملوں کے سنگین خطرات لاحق ہیں۔

بڑے پیمانے پر ڈیٹا لیک ہونے میں فون نمبرز، ای میل ایڈریسز اور 200,000 سے زائد صارفین کی ذاتی معلومات شامل تھیں۔ یہ ڈیٹا سیٹ نئی فراڈ اسکیموں کے لیے سائبر مجرموں کو فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

Eset کے عالمی سائبر سیکیورٹی ایڈوائزر جیک مور کے مطابق، اگر صارفین کو لگتا ہے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا ہے تو انہیں اپنا پاس ورڈ تبدیل کرنا چاہیے۔
یہ ڈیٹا ‘انٹیل بروکر’ نامی ایک مشہور سائبر مجرم نے ہیکنگ فورم پر پوسٹ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button