
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل بلامبٹ کے علاقہ سنگولئی بالا تحصیل بلامبٹ میں بزرگوں،نوجوانوں اور علاقہ مشران نے پی کے 14سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار محمد اعظم خان کی حمایت کا اعلان کردیا،اس سلسلے میں سنگولئی بالا میں پی ٹی ائی کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پی ٹی ائی کے سابق ضلعی صدر حاجی غلام حسین کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی،اس موقع پر علاقہ کے نوجوانوں،بزرگوں اور مشران نے محمد اعظم خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہاکہ انشاء اللہ 8فروری کو عمران خان اور غلامی سے نجات کی خاطر ووٹ پی ٹی ائی کو دے کر انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گے،اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور نامزد امیدوار محمداعظم خان نے کہاکہ پی ٹی ائی کی گذشتہ دور حکومت میں انھوں نے اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کیے اور عوام کے پاس کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑ رہے ہیں انھوں نے کہاکہ مخالفین جتنے بھی ظلم کرئے عوام 8فروری کو عمران خان ہی کو ووٹ دیں گے کیونکہ عوام کے دلوں میں بانی پی ٹی ائی ہے انھوں نے کہاکہ انھوں نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور نشاء اللہ ائندہ بھی کریں گے انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ 8فروری کو حقیقی ازادی اور غلامی کے خاتمے کیلئے گھروں سے نکل عمران خان کو ووٹ دے۔اس موقع پر پولنگ ڈے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کیلئے پولنگ ایجنٹس کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔