
اج اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ جناب محمد سہیل صاحب نے تحصیل ثمرباغ میں مندرجہ ذیل امور سرانجام دئے۔
1۔ ملاکنڈ بورڈ کے زیر تحت جاری میٹرک امتحان کی نگرانی کے غرض مختلف امتحانی ہالز کا دورہ کر کے ڈیوٹی سٹاف کی حاضری و طلباء کو مہیا سہولیات کیساتھ غیر ضروری مواد کی موجودگی کا جائزہ لیا جو کے تسلی بخش پائے گئے جبکہ ہال میں موجود غیر ضروری مواد اکھٹا کر کے باہر کر دیا گیا اور سٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئی کہ تمام طلباء کے تلاشی ہال میں داخل ہونے سے قبل ضرور کروائے۔
2۔ گورنمنٹ ہائی سکول درنگال کا دورہ کر کے سکول میں غیر فعال کلاس روم کا معائنہ کیا مذکورہ کلاسں روم میں معمولی مرمت کی ضرورت ہے تاکہ طلباء کے استعمال میں لایا جا سکے۔ مذکورہ مسئلہ کو متعلقہ حکام کے نوٹس میں لایا گیا۔
3 ۔ مشترکہ فارسٹ چیک پوسٹ دیر لیویز و محکمہ فارسٹ واقع بیراڑی درنگال کا دورہ کر کے غیر حاضر لیویز اہلکاران کے خلاف رپورٹ محترم ڈپٹی کمشنر صاحب کو ارسال کیا گیا۔