باجوڑ: این پی امیدوار کی حمایت میں تقریب کا انعقاد

Spread the love

باجوڑ(نمائند ہ خصوصی) تحصیل وڑ ماموند کے علاقہ ڈبر میں اے این پی امیدوار این اے8مولانا خان زیب اور امیدوار پی کے19حکمت اللہ ماموند کے حمایت میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

اس موقع پراے این پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات حاجی نور خان درانی،اے این پی وڑ ماموند کے صدر ملک ضیاء الاسلام ، محمد یونس درانی ، علاقہ مشران اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خان زیب ، حکمت اللہ ، نور خان درانی ، ملک ضیاء الاسلام اور دیگر مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی پختون قوم کے مسائل حل کرسکتی ہے اور صرف اے این پی کے پاس پختون قوم کے مسائل کا حل موجود ہیں۔

باجوڑ کے مسائل کے حل کیلئے عوامی نیشنل پارٹی نے ایک جامع منشور عوام کے سامنے رکھ دیاہے اسلئے عوام اس بار 8فروری کو لالٹین کے نشان پر مہر لگائیں ۔ تقریب میں موجودلوگوں نے اے این پی امیدوار کے حمایت کا اعلان کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button