
پشاور (سٹاف رپورٹر ) خاندانی منصوبہ بندی ضلع پشاور کے زیر اہتمام ضلع پشاور کے یونین کونسل سطح پر فری میڈیکل کیمپوں کا سلسلہ بدستور جا ری ہے اس حوا لے سے ڈسٹرکٹ پا پولیشن و یلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل کی ہدایت پر دور دراز علاقوں کے غریب عوام کو طبی اور خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات کی فرا ہمی کیلئے یونین کونسل سطح پر سوڑی زئی درمنگی، گل آباد سفید سنگ متھرا تخت آباد واحد گھڑی چمکنی، مریم زئی ولی آباد میں محکمہ بہبود آبادی کی فلاحی مرکزمیں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ماہر فیملی ویلفیئر کونسلر شازیہ حمید ،لیڈی ڈاکٹرز فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ خواتین نے سینکڑوں غریب نادار مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کی جبکہ ضرورت مند افراد کو خاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں سہولیات اور ادویات بھی دی گئی۔ضلعی آفیسر سمیع اللہ خان خلیل نے بتایا کہ پشاور کے پسماندہ دیہات میں عوام کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات کے ساتھ سا تھ خاندانی منصو بہ بندی کیلے سرگرم عمل ہے اور کہا ہے کہ منتحب عوامی نمائندوں علماء کرام سمیت مختلف مکتب فکر کے تعاون سے خاندانی منصو بہ بندی کے پیغام کو آگے بڑھارہے ہیں، سول سوسائٹی بلدیاتی نمائندوں نے میڈیکل کمیپ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا۔