ابرار علی بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 دیر لوئر کی خدمات

Spread the love

۔ ر پورٹ رحمت اللہ سواتی

ابرار علی کے سربراہی میں ریسکیو 1122 دیر لوئر نے کئ اہم اقدامات اٹھائے ہیں جن میں دیر لوئر ریسکیو 1122 کی 24 گھنٹے بروقت خدمات کے ساتھ ساتھ سٹیشنوں میں اضافہ جسمیں تحصیل خال سٹیشن 22 اور تحصیل لعل قلعہ میدان میں سٹیشن 33 کا قیام، تحصیل ادینزی اور لعل قلعہ کے سٹیشنز کیلئے زمین بھی مختص کیا گیا ہے جسکا ٹینڑر ہوا ہے ٹینڈر کے مطابق بہت جلد سٹیشنوں کے تعمیر پر کام شروع کر دیا جائے گا، ضلع میں نئی تین ایمبولینسز، دو فائر وہیکلز اور ریکوری وہیکل لانا شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی سربراہی میں ریسکیو 1122 دیر لوئر نے ضلع بھر میں 19357 مختلف قسم کے حادثات و واقعات میں 17124 زخمیوں و مریضوں کو بروقت ایمرجنسی سہولیات فراہم کیں، جسمیں 8235 میڈیکل ایمرجنسیز، 1296 روڈ ٹریفک حادثات، 600 آگ لگنے، 129 گولی لگنے/ لڑائی جھگڑے، 92 ڈوبنے، 32 عمارت گرنے کے،901 ریکوری اور دیگر واقعات شامل ہیں، ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ 8057 زخمیوں و مریضوں کو ضلع کے اندر اور ضلع کے باہر مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں 76 افراد موقع پر یا ہسپتال منتقلی کے دوران جانبحق ہوئے۔اس کے ساتھ ساتھ ابرار علی کی ہدایت پر ضلع بھر میں مختلف سکولز کالجز یونیورسٹیز اور لوکل کمیونیٹی کے سطح پر طلبا و طالبات کو ابتدائی طبی امداد اور اگ سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی ٹریننگز دیئے گئے۔

انہوں نے ضلع بھر کے تمام ریسکیورز کی وقتاً فوقتاً حوصلہ افزائی کی اور سٹیشنز کی دوروں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

ابرار علی کی خدمات کا اعتراف ضلعی سطح، ميڈیا اور افسران بالا کی طرف سے کی گئی ہے۔ ابرار علی 2015 سے ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 میں اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہے اس سے پہلے ڈسٹرکٹ سوات، بٹگرام اور شانگلہ میں بھی اپنے خدمات سرانجام دیں چکے ہے ۔ انکی نگرانی میں دیر لوئر میں اعلی حکومتی سربراہان کے دوروں کے موقع پر کسی قسم کی ایمرجنسی ڈیوٹی میں کمی نہیں آئی اور نہ ہی معمول کے آپریشن متاثر ہوئے۔ ابرار علی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ہر وقت ضلع کے منتخب ممبرز، انتظامیہ اور دیگر معائدین سے رابطوں میں بھی رہے۔

جب بھی جہاں بھی دیر لوئر کے کسی بھی علاقے میں میجر ایمرجنسی پیش آیا تھا تو وہ خود عوام کی خدمت کیلئے پیش پیش نظر آرہا تھا اور اپنے ریسکیورز کو بھی بار بار یہ ہدایت دے رہا تھا کہ کسی بھی وقت کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہے.

انکی انتھک محنت اور لگن کی بدولت ضلع دیر لوئر کے عوام ریسکیو1122 سے مستفید ہوئے اور علاقے کے لوگ ابرار علی سے بہت محبت کرتے ہیں انکی کارکردگی سے بہت خوش ہے اور ضلع دیر لوئر کے عوام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی پر فخر کرتے ہیں کہ وہ دیر لوئر کا آفیسر تھا. اور دیر لوئر بھر کی انتظامیہ سیاسی و صحافتی حلقے آنکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

ہماری دعا ہے کہ اللہ آپکو مزید کامیابیاں عطا کرے اور سلامت رکھے. اہلیاں دیر لوئر آپکو آپکی مدبرانہ پالیسیوں پر سلام پیش کرتے ہیں.

*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button