دیر پائین: یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی پروگرام

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
صوبائی حکومت کے احکامت کی روشنی میں آج بمورخہ 5 اگست 2024 ڈپٹی کمشنر آفس جرگہ ہال بلامبٹ میں ضلعی انتظامیہ دیر پائین کے زیر نگرانی یوم استحصال کشمیر تقریب منعقد ہوا ۔ پروگرام میں، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب حضرت بلال، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ملک شہزاد طارق، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جناب اعجاز خان، محکمہ جات کے آفسران، پرنسپل گورنمنٹ ہائی بلامبٹ جناب عبدالسلیم ، جناب راحت خان وائیس پرنسپل گورنمنٹ سنیٹنیل ماڈل سکول تیمرگرہ۔ نمائیندہ تحصیل میونیسپل آفیسر تیمرگرہ ، سیول ڈیفنس کے رضا کاروں، اساتذا کرام، طلبا وطالبات ، انسانی حقوق کے نمائیندوں اور عوام نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر کے ہدایات کی روشنی میں شرکا کے لئے میڈیا / شعبہ تعلقات عامہ ڈپٹی کمشنر آفس نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے ڈاکومینٹری کا احتمام کیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا ۔ کشممیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ سکول کے بچوں نے کشمیر کے حوالے سے ملی نغمے ،نظم اور تقاریر پیش کی ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان نے 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نےاس دن 2019 میں کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرکے کشمیر کا خصوصی حیثیت ارٹیکل 370 اور 35 اے کے ذریعے ختم کر دیا تھا ۔ جس کی وجہ سے کشمیری آج تک اپنے گھروں میں محصور ہے ۔ کشمیری اس کالے قانون کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ڈپٹی کمشیر نے کہا کہ اس حوالے سے عالمی برادری منصفانہ کردار ادا کریں ۔ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔کئی سالوں سے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہے ۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور عوام آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
دیگر مقررین نے کہا کہ ہندوستانی سرکار ریٹارڈ ملازمین کوکچھ مراعات کا لالچ دیں کر مقبوضہ کشمیر میں آباد کررہے ہیں تاکہ کسی طریقے سے مقبوضہ کشمیر مییں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا جائے۔
اچھی تقاریر اور ملی نغمے پیش کرنے پر اسکول کے بچوں اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کی گئی۔
بعد میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیرنگرانی شرکاء نے ڈی سی جرگہ ہال سے بلامبٹ چوک تک واک کا اہتمام کیا اور، واک کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے جس پر کشمیریوں کے حق میں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے بارے میں نعرے درج تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button