
اسلام اباد
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پریس ریلیز کے مطابق ملک بھر کے موٹرویز پر 15 اگست 2024 تک گاڑیوں پر ایم ٹیگ کی سہولت حاصل کرنے پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی ، 16 اگست سے لاہور ، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں گزر سکیں گی عوام کے فائدے اور سہولت کے پیش نظر 15 اگست تک گاڑیوں پر ایم ٹیگ کی حاصل کرنے پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی ، عوام سے التماس ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر جلداز جلد ایم ٹیگ لگوائیں۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایم ٹیگ مسافروں کے وقت اور روپے کی بچت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ایم ٹیگ کسٹمر کیئر سروسز ، ڈرائیو تھرو بوتھز سروس ایریاز پر کریڈٹ ، ڈیبٹ کارڈ، ایزی پیسہ یا جیز کیش کے ذریعہ ری چارج ہو سکتا ہے