نواب زادہ احمد زیب خان پیپلز پارٹی لوئر دیر کے صدر منتخب، کارکنان میں خوشی کی لہر

Spread the love

(رپورٹ; رحمت اللہ سواتی)

پیپلز پار ٹی کی صوبائی قیادت نے نواب زادہ احمد زیب خان کو پیپلز پا رٹی لوئر دیر کا قائم مقام صدر جبکہ نعیم اللہ خان کو قائم مقام جنرل سیکرٹری منتخب کرنے کا نو ٹفکیشن جا ری کر دیا جس سے پیپلز پا رٹی کے لوئر دیر کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی نومنتخب ضلعی صدر نواب زادہ احمد زیب کو مبارک باد دینے لئے ان کے رہائش گاہ تیمر ڈھیری پر کارکنوں کاتانتا بندھا رہا اور بڑی تعداد میں پیپلز پا رٹی کے کارکنان کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات، صحافیوں، پیر امیڈیکس ایسوسی ایشن کے رہنماووں، ڈاکٹرز، وکلاء سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے نومنتخب صدر نو اب زادہ احمد زیب کوہار پہنائے اور انہیں مبارک باد دی نواب زادہ احمد زیب خان ریٹائرڈ زرعی بینک آفیسر،اور نواب زادگان خاندان کا چشم و چراغ ہے وہ نواب زادہ ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی شریف النفس، ملنسار، مہمان نواز، اور حا تم طائی ہیں ان کا داد نواب زادہ بخت جہان زیب خان المعروف (تیمرگرہ خان) جنرل ضیا ء الحق دور میں مجلس شورایٰ کا ممبر رہا ہے جبکہ نواب زادہ احمد زیب خان کا بڑا بھائی سابق صوبائی وزیر نواب زادہ محمود زیب خان پیپلز پا رٹی لوئر دیر کا صدر تھا تاہم انھوں نے زاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفی ٰ دیا تھا جس پر پیپلز پا رٹی کے صوبائی قائدین نے ان کے بھائی نواب زادہ احمد زیب خان کو پیپلز پا رٹی لوئر دیر کا صدر منتخب کیا نو منتخب صدر نواب زادہ احمد زیب خان کا تعلق نواب زادہ اور سیاسی خاندان سے ہیں ان کے خاندان کو عوام بڑی قدر اور منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں نو منتخب صدر پی پی پی لوئر دیر نواب زادہ احمد زیب خان کے بیٹے نواب زادہ کا مران زیب خان نے گزشتہ انتخابات میں پی کے 16سے الیکشن لڑا اگر چہ الیکشن میں کا میاب نہیں ہوئے تاہم وہ 11 ہزار سے زائد ووٹ لیکرعوام میں ایک مقبول نوجوان سیاست دان کے طور پر سامنے ائے نو منتخب صدر نواب زادہ احمد زیب خان کا بڑا بھائی سابق صوبائی وزیر نواب زادہ محمود زیب خان نے بحیثت صوبائی وزیر لوئر دیر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے جس میں ٹیکنیکل کالجز، سکولز، سڑکیں، ابنوشی اسکمیں شامل ہیں اپنے دور میں مکمل کرکے لوئر دیر کی تعمیر وترقی میں ان کا اہم رول ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال تیمرگرہ میں سینکڑوں ملازمین اور سر کاری سکولوں میں سینکڑوں اسا تذہ بھرتی کئے ہیں نومنتخب ضلعی صدر پاکستان پیپلز پا رٹی نواب زادہ ا حمد زیب خان کوضلعی صدر منتخب کرنے پر کارکنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پا رٹی کے قا ئدین کا دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ما ضی میں پیپلز پار ٹی کے بڑے بڑے جلسے، کارنرز میٹنگ بھی ان کے حجروں پر ہوتے رہے اور ان کا رہائش گاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہاہے بلاول بٹھو ززرداری سمیت صوبائی ومرکزی قائدین جب بھی ضلع دیر ائے تو ان کے قیام اور طعام کا اہتمام بھی انھوں نے کیا اور جلسوں پر آنے والے اخرجات بھی زیادہ تر ان کے خاندان نے برداشت کئے مطلب یہ ہے کہ نواب زادہ احمد زیب خان کے خاندان کا پیپلز پا رٹی کے لئے قربانیاں ہیں پیپلزپا رٹی کے قائدین نے انہیں ضلعی صدر منتخب کرکے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا وہ ایک طرف ان کے لئے بڑی اعزاز کی بات ہے اور دوسری طرف ان کے لئے کسی چیلنج سے بھی کم نہیں ہے یہ ان کا صلاحتیوں کا امتحان ہوگا کہ وہ لوئر دیر میں پیپلز پا رٹی کو کیسے منظم اور فعال بناینگے اور پا رٹی قائدین نے ان پر جس اعتمادکا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترینگے اس حوالے سے نومنتخب صدر نواب زادہ محمود زیب خان نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائدین نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا انہیں ٹھیس نہیں پہنچاینگے کارکنان کی مشاورت اور تعاون سے پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کے لئے اپنے صلاحتیوں کو بروئے کا ر لا لینگے اور یونین کونسل اور ویلج کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کرکے پارٹی کے دیرینہ اور نا راض رہنماوں وکارکنان کے گھر گھر جاینگے اور وہ ہر صورت مناکر ان کے تحفظات دور کرینگے جبکہ نوجوانوں کو موقع دیکر انہیں اگے لاینگے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوئر دیر میں پیپلز پا رٹی بڑی سیاسی قوت رہی ہے اور پیپلز پا رٹی نے لوئر دیر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچائے ہیں اور لوئر دیر کی تعمیر ترقی میں پیپلز پا رٹی کا اہم کردار رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پا رٹی پر عوام کا اعتماد بحال کرینگے اور لوئر دیر میں پیپلز پا رٹی کو بڑی سیاسی قوت بناینگے ماضی میں پیپلز پارٹی لوئر دیر اور اپر دیر میں بڑی سیاسی وقت رہی ہے سابق صوبائی صدر اور وزیر سفران نجم الدین خان، سابق صوبائی وزیر قانون، سپیکر صوبائی اسمبلی احمد حسن خان، سابق ایم این اے مرحوم مظفر خان، ان کے برخودار سابق مرکزی وزیر مملکت ملک عظمت خان،سابق وزیر مرحوم بخت بیدار خان کا تعلق پاکستان پیپلز پا رٹی سے رہا ہے مطلب یہ ہے کہ ماضی میں پیپلزپا رٹی کا لوئر دیر پر ہولڈ تھا اور پیپلز پا رٹی نے لوئر دیر میں بجلی کی منصوبوں، مواصلات، سکولوں، کالجز، سڑکوں کا جال بچایا تھا اور ایک بار پھر انشاء اللہ پیپلز پا رٹی کولوئر دیر میں نئے سرے سے منظم، فعال اور مستحکم بناکر دم لینگے نواب زادہ احمد زیب خا ن نے کہا کہ پیپلز پا رٹی ملک کی تاریخ میں بڑی مقام رکھتی ہے پیپلز پا رٹی کے کارکنان مایوس نہیں ہے سیاسی حالات بدلتے رہتے ہیں پیپلز پا رٹی کی جڑیں عوام میں ہے پیپلز پا رٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم شہید زولفقار علی بٹھو اور ان کی دختر شہید بے نظیر بٹھو نے ملک اور عوام کے لئے جو خدمات انجام دی ہے کوئی اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا ہے زولفقار علی بٹھو نے عوام کو سیاسی شعور اور زبان دیا ملک میں قومی شناختی کار ڈ اور پاسپورٹ کو رائج کیا ملک میں ایٹمی قوت کا بنیاد رکھا، کراچی سٹیل ملز، قا دیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا، خلیج ممالک کو افرادی قوت بھیجنا، ملک میں کا رخانے،مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارہم پر متحد کرنا وغیرہ پیپلز پا رٹی کے کار نامے ہیں لیکن بدقسمتی سے نوجوان نسل اس سے بے خبر ہیں شہید بے نظیر بٹھو نے کی خواتین کے لئے انقلابی پفروگرام بے نظیر انکم سپورٹ پراجیکٹ سے لاکھوں خواتین مستفید ہو رہے ہیں قائد عوام شہید زولفقار علی بٹھو نے افرادی قوت کو خلیج ممالک کو بھیجواکر لاکھوں کی تعداد میں اور سیز سالانہ کھربوں روپے کا زر مبادلہ پاکستان بھیجوا رہے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت کا پہہ چلتا ہے جس کا سا را کریڈیٹ پاکستان پیپلز پا رٹی کو جا تا ہے اس لئے اگر عوام نے ائندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پا رٹی پر اعتماد کیا تو عوام کومایوس نہیں کرینگے اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راہ پر گامزن کرینگے ان کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پا رٹی کا عوامی خدمت میں مقا بلہ نہیں کرسکتی اس لئے عوام سیاسی جماعتوں کی خالی خولی نعروں پر دھوکہ نہ کھائے اور پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لئے پاکستان پیپلز پا رٹی کا سا تھ دیں کیونکہ پیپلز پا رٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے نواب زادہ احمد زیب خان نے انہیں پیپلز پارٹی لوئر دیر کا صدر منتخب کرنے پر پیپلز پا رٹی مرکزی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری، نئیر بخاری،صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا، اور شجاع خانزادہ کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button