سوات: وزیر فشریز فضل حکیم خان کا ٹراؤٹ مچھلیوں کی افزائش نسل پر خصوصی توجہ دینے کا اعلان

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر فشریز، لائیوسٹاک و کوآپریٹو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ٹراؤٹ مچھلیوں کی افزائش نسل بڑھانے پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر میں ہچریوں سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کرنا میری ترجیحات میں شامل ہیں، ٹراؤٹ مچھلیوں کے فروغ اوراس شعبہ کو منافع بخش بنانا اولین ترجیح ہے، پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والوں کو بھی جدید آلات فراہم کئے جائیں گے ٹراؤٹ مچھلیوں کے کاروبار سے جو لوگ وابستہ ہیں، ان کو حکومت کی ہرممکن تعاؤن حاصل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات فش فارمنگ ایسوسی ایشن کے صدر متوکل خان کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدرمتوکل خان، محمداعظم خان اوردیگر نے صوبائی وزیر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور سوات میں ٹراؤٹ مچھلیوں کی افزائش نسل بڑھانے بارے تجاویز بھی دئیے صوبائی وزیر نے ان کے تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ اس شعبہ کو بحال کرنے اور اسے ایک کارآمد شعبہ بنانا ہماری ترجیحا ت میں ہے، انہوں نے کہا کہ سوات کی ٹراؤٹ مچھلی پورے ملک میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں اور یہ ٹراؤٹ مچھلی ہی سوات کی سوغات میں سے ایک ایسی سوغات ہے جوسیاحوں کوسوات کی طرف راغب کرتے ہیں اور اس سلسلے میں پرائیویٹ سیکٹر میں ہچریوں اور ٹراؤٹ مچھلیوں کے کاروبار کرنے والوں کا ایک اہم کردار ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں ٹراؤٹ مچھلیوں کی تحفظ اور افزائش نسل بڑھانے کے لئے جدید آلات فراہم کی جائے گی۔ جس پر صدر متوکل خان نے ان کا شکریہ اداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button