
بٹ خیلہ (مدثرطاہرعزی خیل نمائندہ خصوصی)نامعلوم ملزمان نے بنوں کے شہری کو بٹخیلہ میں قتل کرکے فرار ہوگئے، ملاکنڈ لیوی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی، لیوی پوسٹ خیلہ کے رپورٹ کے مطابق گل اختر ولد عمر حیات ساکن بنوں حال مرکز اباد بٹ خیلہ نے پولیس کو بیان دیا کہ ان کا بھائی ظفرحیات گزشتہ شام بٹ خیلہ بازا ر میں واقع دکان بند کرنے کے بعد گھر نہیں پہنچا، انہوں نے ان کے موبائل فون پر بار بار رابطہ کیا مگر فون بند آرہاتھا بعد ازاں کے بھائی کی قتل شدہ نعش مرکز اباد کباڑ خانہ کے قریب برامد ہوئی، ان کا کسی کے ساتھ کوئی عداوت نہیں، ملاکنڈ لیوی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔