
واڑی(شیخ ابوسعید)
دیر بالا۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن دیربالا اور ڈسٹرکٹ یوتھ افس کی جانب سے ضلعی اسمبلی حال دیر میں دیر ٹیلنٹ ایوارڈ شو کے نام تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا تقریب میں پاک فوج کے کرنل کامران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دیر اشتیاق خان
.ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جان زیب پاشا ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر صدیق اللہ سابق ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ سمیت سابق ناظمین بلدیاتی نمائندگان اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دیر ٹیلنٹ ایوارڈ شو کے انعقاد کا مقصد دیر بالا سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد جو کسی نہ کسی شعبے میں عوام کی خدمت مہارت اور پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی تھی اور یہ سلسلہ ائندہ کے لئے بھی جاری رہیگا تقریب کے اخر میں مہمان خصوصی پاک فوج کے کرنل کامران و دیگر نے پوزیشن ہولڈر طلباء سمیت مختلف شعبوں میں بہتر خدنات سر انجام دینے والے افراد میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کر کے حوالہ کئے تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ سپورٹس افس یوتھ افس اور دیر میڈیا ٹیم کے جانب سے ہوا تھا ۔۔