دیرلویر پولیس نے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا

Spread the love

لویر دیر )فرنیٹر کور نارتھ اور دیر اسکاؤٹس کے زیر اہتمام ہونے والا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پریز ہوگیا جبکہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیرلویر پولیس نے جیت لیا فرنیٹر کور نارتھ اور الیون کور کی تعاون سے دیر اسکاؤٹس کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے سات ٹیموں نے حصہ لیا ۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیر اسکاؤٹس اور دیرلویر پولیس کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ کا ٹاس دیرلویر پولیس نے جیت کر پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں چھکوں اور چوکوں کی بارش کرتے ہوئے 190رنز بنائیں جواب میں دیر اسکاؤٹس کی ٹیم مقررہ اوورز میں 120رنز بنا سکی جسکے نتیجے میں دیرلویر پولیس نے کرکٹ کا فائنل میچ جیت لیا اس موقع پر کمانڈنٹ دیراسکاوٹس بریگیڈیر ثناءاللہ مہمان خصوصی تھے جبکہ فائنل میچ کے موقع پر اعلیٰ فوجی و سول افسران مقامی مشران اور تماشائیوں کی بڑی تعداد شریک تھی فائنل میچ کے دوران پیراگلیڈز نے ہزاروں فٹ بلندی سے ہوا میں اپنے کرتب دکھائے جس سے تماشائی خوب محظوظ ہوئے دیراسکاوٹس کے زیر اہتمام ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شہریوں اور مقامی مشران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئیندہ کے لئے بھی اس قسم کے ایونٹ کروانے کا مطالبہ کیا مہمان خصوصی کمانڈنٹ دیر اسکاؤٹس بریگیڈیر ثناءاللہ اور ڈی پی او دیرلویر سلیم عباس کلاچی نے کھلاڑیوں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button