رمضان میں بہادر قہوہ

ازقلم: نورین خان

Spread the love

رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ یہ لذیذ اور مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا بھی مہینہ ہے۔سارا دن انسان بھوکا رہ کر،بھوک جس کو رب العزت اس مہینے میں عبادت کا درجہ دیتا ہے۔ایک خاص وقت کے بعد انسان مشروبات کھانے،اور چائے سے لطف ہوتا ہے۔اور ہم سب جانتے ہیں کہ جب تک پاکستانی عوام چائے نا پی لیں انکا دن نامکمل ہی رہتا ہے۔
اس لئے میں آج خاص طور پر ماہ رمضان المبارک
میں لونگ دار چینی کا بہادر قہوہ بنانے کا اور اسکے بےشمار فائدے بتاوں گی۔بہادر قہوہ پینے کے بہت سے فوائد ہیں..!
یہ قہوہ ایک بھلے اور اچھے انسان کی دریافت ہے اگرچہ مجھے اس کا نام معلوم نا سکا مگر پھر بھی اسکی یہ ترکیب آپ سب کے ساتھ شئیر کرونگی۔
اس رمضان کے روزے کی بات ہے
افطاری کے بعد یکدم طبیعت اس قدر نڈھال ہو گئی کہ بستر سے اٹھنا، بات کرنا مشکل ہو گیا.
الحمدللہ بزرگوں کا بتایا ایک قیمتی نسخہ
یاد آگیا یعنی دو لونگ آدھی چمچی برابر دارچینی ایک کپ پانی میں پانچ منٹ ابال کر پانچ منٹ ڈھک کر رکھا پھر شہد ملا کر پی لیا.
ما شا ء اللہ ابھی آدھا کپ مکمّل نہیں ہوا تھا
اور طبیعت نوے فیصد بحال ہو گئی..!
اسی لیے اس کا نام بہادر قہوہ رکھا ہے..!
جی جناب یہ اسی ایجاد دہندہ کا بیان ہے کہ لونگ کی بہادر چائے پینے سے جسم میں تازگی،چستی،اور سرور و مستی آگئی۔تو پیارے پاکستانیوں دیر کس بات کی۔جائے اور کیچن میں مزیدار لونگ دار چینی کی بہادر چائے بنا کے نوش کیجئے۔اور مزے اڑائیے نعمتوں کے۔
اس ماہ مبارک میں گھر کا کوئی بھی فرد
جب کبھی شدید ذہنی، جسمانی تھکاوٹ، کمزوری، سُستی، خوف، اداسی، بزدلی جیسی کوئی بھی علامات محسوس کرے. افطار، تراویح اور سحری
میں ایک ایک کپ یہ قہوہ پینے سے
ان شاء اللہ، آپ کا پورا رمضان ہشاش بشاش گزرے گا.رمضان کی نعمتوں سے مستفید ہوئیے اور وقت کا فائدہ اٹھائیں خوب عبادت کریں،دعا مانگیں۔عبادت کی تھکاوٹیں تو اُتر جاتی ہیں مگر نامہ اعمال میں اس کا اجر موجود رہتا ہے
مؤمن کو چاہیے کہ نیکی کرکر کے تھکے اور تھک تھک کر نیکی کرے
رمضان المبارک میں آپ کی طبيعت جب بھی سُستی کی طرف جائے
تو اسے قرآن کے یہ دو لفظ یاد دلاؤ:
أيّامًا مَعْدُودَات
"گنتی کے چند دن”
ہمیں نا صرف دنیا بلکہ آخرت کا بھی سوچنا چاہیے۔
*فطرانہ ادا کرنے کیلۓ آخری روزے کا انتظار کیوں؟
آج ہی ادا کریں
*تاکہ ضرورت مند بھی اپنے بچوں کے لئے خوشیاں خرید سکیں کوشش کریں کہ فطرانہ سے بھی اضافی دیں..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button