
سوات(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے صوبائی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد عمران خان اس ملک کی خود مختاری اور حق کے ساتھ کھڑے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں امیر اور غریب کیلئے ایک قانون ہو وہ ان شخصیات کے خلاف کھڑا ہے جو آئین اور قانون اپنی خواہش کے مطابق استعمال کررہے ہیں اس لئے میں اپنے قائد کے ساتھ کھڑا ہوں اور اس مقصد میں اگر میں شہید بھی ہو جاؤں تو میں سمجھوں گا کہ ایک جہاد میں شہید ہوا ہوں انہوں نے کہا کہ جب بھی عمران خان نے کوئی احتجاج کی کال دی ہے میرا دل یہ چاہتا ہے کہ میں سب سے آگے لیڈ کرو کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ عمران خان حق کے ساتھ کھڑے ہیں اور غریب عوام کے لیے کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا ویژن اور تربیت یہ ہے کہ آئین مضبوط ہو ادارے مضبوط ہو ہماری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہاں اگر دشمنی ہے تو ان کے ساتھ جو اس ملک میں رہ کر تباہی کا سوچنے ہیں آئین اور قانون اپنے خواہش کے مطابق استعمال کرتے ہیں اسلام بھی ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ظالم کے خلاف آواز اٹھاؤ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس ملک میں ہمیشہ پختونوں کے ساتھ ظلم ہوتا رہا ہے میں خود ڈی چوک اسلام آباد میں اپنے کارکنان کے ہمراہ پُرامن طریقے سے موجود تھا، پہلے لائٹس بند کئے گئے اور اس کے فوراً بعد شیلنگ اور سیدھی فائرنگ شروع ہوگئی اور ہم پر گولیاں چلائی گئی جس کا کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ اپنے ملک کے پرامن لوگوں پر گولیاں چلائی جائے گی ہم پرامن لوگ ہیں یہ ملک ہمارا ہے ہمارا جینا مرنا یہاں ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ڈی چوک میں جو بھی ہوا بہت ظلم کیا گیا یہ لوگ ایک عمران خان کیلئے پورا ملک بند کرتے ہیں لیکن ایسا نہیں کرتے کہ انہیں باعزت طریقے سے رہا کیا جائے یہ لوگ پورا ملک بند کرنے کیلئے تو تیار ہیں لیکن ایک عمران خان کی رہائی کیلئے تیار نہیں ملک کے 80 فیصد لوگ عمران خان کی رہائی کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ نہ ہم ہار مانے گے اور نہ کسی کے سامنے جھکے گے اور انشاء اللہ جتنا یہ زور لگائیں گے اتنا ہمارے حوصلے مضبوط ہونگے انہوں نے مراد سعید کے حوالے سے کہا کہ مراد سعید اپنے محنت کی وجہ سے آگے آئے ہیں ان کا قصور کیا ہے ایک سال سے زیادہ وقت ہوگیا ہے کہ وہ ہمارے درمیان موجود نہیں پتہ نہیں کدھر ہونگے اور کس حال میں ہونگے وفاقی وزیر اطلاعات کہہ رہے ہیں کہ احتجاج میں مراد سعید اپنے ساتھ پندرہ سو کارکنان لے کر آئے تھے میں یہ کہتا ہوں کہ اگر کوئی ثابت کرے کہ مراد سعید آئے تھے اور وہ موجود تھے تو میں سیاست چھوڑ دونگا اور عہدے سے استعفیٰ دے دونگا خدا کیلئے جھوٹ نہ بولے انہوں نے کہا کہ ہمارا گناہ یہ ہے کہ ہم اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں اور یہ ہمارا گناہ ہے کہ ظالم کے گریبان پر ہاتھ ڈالتے ہیں گناہ یہ ہے کہ ہم غلامی قبول نہیں کرتے یہ بات سب جان لے کہ پختون کو جتنا چھیڑوں گے اتنا وہ مضبوط ہوگا نہ ہم کسی کے دباؤ میں آتے ہیں اور نہ کسی سے ڈرتے ہیں ہزاروں سال کا تاریخ ہے پٹھانوں کا جو مہمانوں کی قدر بھی کرتے ہیں لیکن جو پختونوں سے دشمنی اور دھوکہ کرتے ہیں تو پھر اسے چھوڑتے نہیں صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے اپنے خطاب میں اپوزیشن لیڈرز سے درخواست کی کہ مرکز میں اپ کی حکومت ہے پنجاب میں جتنے بھی پی ٹی آئی قیدی ہے ان کی رہائی کیلئے درخواست کریں اور ایک دو دن میں انہیں رہا کیا جائے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جو ظلم ہو رہا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ 28 سال میرے عمران خان کے ساتھ ہو گئے ہیں میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ عمران خان کی طرح ایماندار، دیانتدار اور سچا انسان پورے ایشیا میں موجود نہیں اور یہ حقیقت سب کو تسلیم کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ جب ایک انسان بے گناہ جیل میں قید ہو اور جعلی ایف آئی آر ان پر درج ہو نہ ان کا کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں وہ صرف اتنا چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک خود مختار ہو ہمارے ادارے مضبوط ہوں اور طاقتور اور کمزور کے لیے ایک قانون ہو ظاہر بات ہے ان کی بیوی بشریٰ بی بی اپنے شوہر کے لیے آواز ضرور اٹھائے گی ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ان کے پاس کوئی عہدہ ہے اپنے شوہر کیلئے آواز اٹھانا ان کا حق ہے انہوں نے کہا کہ دنیا سے کتنے امیر اور طاقتور لوگ چلے گئے ہیں وہ لوگ اپنے ساتھ کیا لے گئے اس دنیا میں صرف انسان کا کردار رہ جاتا ہے آج دیکھ لے عمران خان نے غریب عوام کیلئے کینسر ہسپتال بنائیں یونیورسٹی بنائی اس طرح ملک کیلئے کئی اہم کردار ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں پی ٹی آئی کارکنان اور عوام حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہے اور عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھے گے۔
….