گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد سٹوڈنٹس ایکسپو،سٹالز محفل مشاعرہ

Spread the love

چکدرہ( )اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ناظم وسیم حیدر نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی مسائل کے حل کے لیے صوبہ میں تعلیمی ریفرنڈم مہم کرائی گی،صوبہ بھر میں جامعات،سرکاری ونجی کالجز،اسکولز اور دیگر تعلیمی اداروں کے باہر پولنگ اسٹال لگائیں جائیں گےجہاں پر بڑی تعداد میں طلبہ اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے،اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کی بہترین تربیت،خدمت اور تعلیمی معاونت فراہم کرنے والی ملک گیر منظم اور سب سے بڑی تنظیم ہے،اسلامی جمعیت طلبہ نوجوان نسل میں اسلام کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کررہی ہے،وہ گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد دیر لوئر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سٹوڈنٹس ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وسیم حیدر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے کالجز میں طلبہ کو درپیش مسائل حل اور وسائل فراہم کرکے مسائل سے نجات دلائی جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد 60فیصد زیادہ ہے،لیکن ان کے لیے تعلیم کی سہولت نہیں،طلبہ کو تعلیمی اداروں میں ووٹ کا حق ملنا چاہیے، نظام تعلیم کسی بھی حکومت کی ترجیح نہیں رہی۔حکومتی غفلت سے سرکاری جامعات اور کالجز بےشمارمشکلات کا شکار ہیں۔طلبہ کے جمہوری حق کو تسلیم کرتے ہوئے طلبہ یونین کے الیکشنز کو منعقد کروایا جائے،سٹوڈنٹ ایکسپو میں مختلف سٹالز بھی لگائے گئے،ایکسپو پنڈال کے احاطے میں کھانے پینے،بک،اور کلچر سٹالز شامل تھے۔جس میں کالج اساتذہ اور طلبہ نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔سٹوڈنٹس ایکسپو سے امیدوار این اے 6مولانا ڈاکٹر محمداسماعیل،ناظم مقام تیمور احمد،امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی عزیز اللہ خان،تحصیل امیر جماعت اسلامی ادینزئی ڈاکٹر بشیر محمد،صدر بزم شاھین صوبہ خیبرپختونخوا اسامہ احمد،ناظم کالج اضغرخان نے بھی خطاب کیا۔سٹوڈنٹ ایکسپو میں مختلف سٹالز بھی لگائے گئے،ایکسپو پنڈال کے احاطے میں کھانے پینے،بک،اور کلچر سٹالز شامل تھے۔جس میں کالج اساتذہ اور طلبہ نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔جبکہ سٹوڈنٹس ایکسپو میں محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوا۔جس میں معروف شعراء معاز خان،ساجد دوران اور دیگر نے اشعار سنائیں۔آخر میں ہونہار طلبہ میں شیلڈز تقسیم کئے گئے۔سٹوڈنٹس ایکسپو میں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button