چترال (نذیر حسین شاہ) این اے ون چترال سے جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدوار سینیٹر طلحہ محمود نے کہاہے کہ اگر چترال کے عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا تو انشاء اللہ چترال کا نقشہ تبدیل ہوگا
جبکہ چترال کے عوام کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بہت سارے سیاسی چیلے ان کے انتظارمیں ہیں لیکن فیصلہ عوام نے ہی کرنا ہے اور خلوص، محنت، محبت اور اجتماعی کوشش کے ساتھ اللہ کی نصرت کا طالب ہوکرکام کیا جائے تو ارض پاکستان پر ایک نیا چترال نمودار ہوگا۔
منگل کے روز چترال پہنچنے کے فوری بعد پہلا انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام نے لواری ٹنل سے لے کر چترال شہر تک جس والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا، وہ ان میں قیادت کی تبدیلی کی خواہش کو ظاہر کرتی ہے
جوکہ قیام پاکستان کے بعد 77سالوں سے پسماندگی سے دوچار ہیں جبکہ اللہ نے اس علاقے کو رعنائی اور وسائل سے کوٹ کوٹ کر بھرا ہے
اس کے رہنے والے تعلیم،یافتہ مہذب اور محنتی ہیں لیکن کمی اگر کسی چیز کی ہے تو وہ صالح، دیانت دار اور وژن رکھنے والی قیادت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ترقی کے نام پر ملنے والی فنڈز پوری ایماندار ی اور سچائی کے ساتھ لگے ہوتے تو چترال میں یوں بدحالی نہ ہوتی،
اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں سڑکوں کی حالت یوں بد تریں نہ ہوتے اور نہ تعلیم اور صحت کی سہولیات کے لئے چترالی عوام کو پشاور، کراچی اور دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا جبکہ ان سہولیات کی فراہمی ریاست کا کام ہوتا ہے۔
جلسہ عام کے بعد سینیٹر طلحہ محمود نے مقامی ہوٹل میں پارٹی کی الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔
مزید پڑیئں: