لوئر چترال پولیس کی بروقت کاروائی، قتل کے وردات میں ملوث ملزمان کی افغانستان بھاگنے کی کوشش ناکام

Spread the love

 

تھانہ رمبور کی حدود شیخانندہ میں دو گروپوں کے درمیان سوختی لکڑی کے تنازعے پر لڑائی میں ایک شخض شدید زخمی ہوا جو بعد میں زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پاگیا۔

تھانہ رمبور میں ملزمان کے خلاف دفعہ 302/34/324 PPC کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ کو ملزمان گرفتار کرنےکے احکامات جاری کئے ۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ رمبور SI فیض الرحمن نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان مطیع اللہ ولد عبدالمتین اور محمد قاسم ولد غلام رسول ساکنان شیخانندہ رمبور کو افغانستان بھاگنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button