کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر

Spread the love

کراچی: شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے جب کہ لاہور چھٹے نمبر پر ہے۔

انٹرنیشنل ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد کراچی کی فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی ہے اور کراچی دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کی فضا میں 229 پارٹیکولیٹ میٹرز آلودہ ذرات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں جب کہ لاہور 175 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔

دہلی 256 پارٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جب کہ کولکتہ 206 پارٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ تیسرے اور 189 پارٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 150 سے 200 آلودہ ہیں، 200 سے 300 سب سے زیادہ آلودہ ہیں، اور 300 سے زیادہ خطرناک آلودگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button