لوئر دیر: عید کے دوران 3285 مریضوں کیلئے علاج معالجہ کی خدمات فراہم کی گئیں

Spread the love

لویر دیر )عید تعطیلات کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کے کیجولٹی ڈیپارٹمنٹ میں 3285 مریضوں کو علاج معالجہ کے خدمات فراہم کی گی،ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال تیمرگرہ کے ایم ایس ڈاکٹر اصغر علی کے مطابق عیدالاضحی کے تعطیلات میں ڈاکٹروں،پیرامیڈیکس،اور دیگر ہیلتھ سٹاف کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھی اور عید کے دوران تیمرگرہ ہسپتال کے شعبہ حادثات و اتفاقیہ کو علاج معالجہ کے غرض 3285 افراد آئے تھے جسمیں 64 افراد کو مزید علاج کے غرض ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں ایڈمیڈ کیا گیا جبکہ 13 مریضوں کو مزید علاج معالجہ کیلئے پشاور کے ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا،اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹر اصغر علی کا کہنا تھا کہ عید کے دوران لوئر دیر کے مختلف علاقوں،ہسپتالوں ،دیر بالا آور باجوڑ کے اضلاع کے شہریوں کو علاج معالجہ کی خدمات فراہم کی گئی جبکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ ہسپتال میں تمام امراض کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز موجود ہیں اور شہریوں کا بلا تفریق علاج معالجہ جاری ہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button