
سوات(بیورورپورٹ)مینگورہ کے علاقے امانکوٹ میں جائیداد کے تنازع پر فریقین میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوئے ہیں ۔ ایک فریق سے چچا جاں بحق اور بھتیجا زخمی ہوا ہے جبکہ مخلاف فریق کے تین افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ایس ایچ اوتھانہ فضل رحیم خان کے مطابق مدعی روح الامین نے پولیس کو بتایا کہ مشران کے کہنے پر ہم جرگہ کے لئے جارہے تھے کہ راستے میںمخالفین نے ان پر فائرنگ اور ٹوک کے وارکردئے جس کے نتیجے میں میرے بھائی حمیدخان جاں بحق ہوگیا اور اس کا بیٹا اسداللہ زخمی ہوگیا،مدعی کی رپورٹ پر مخالف فریق کے نو افراد جن میں عرفان ،حیدر،عادل ،افتخار پسران مختیار احمد دانش اورشوال شامل ہیں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ایک ملزم دانش کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق مخالف فریق کے عرفان ،رومان اور افتخار بھی فائرنگ اور دیگر گزارات سے زخمی ہوئے ہیں ۔ جن کی مدعیت میں مقتول حمیدخان ،روح الامین ،ا سداللہ اور زوجہ روح الامین کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔