
لوئیر دیر ) ڈی پی او لوئر دیر سلیم عباس کلاچی کا میدان سرکل کا دورہ ڈی پی او لوئر دیر نے میدان میں جاری انسداد پولیو مہم کیلئے کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیااُنہوں نے دورافتادہ پولیس پوسٹ گل،پولیس پوسٹ سوری پاؤ، چیک پوسٹ ناگوتل، چیک پوسٹ مشین آباد،اکا خیل اورکلال ڈھیرئی پولیس پوسٹ کا دورہ کیا.ڈی پی او لوئر دیر نے جوانوں کو ہائی الرٹ رہنے، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور دوران ڈیوٹی موبائل استعمال سے اجتناب کرنے کی ہدایات جاری کئے..ڈی پی او لوئر دیر سلیم عباس کلاچی نے اپنوں سے دور وطن کے حفاظت پر مامور پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور اُن کو نقد انعامات سے نوازا.ڈی پی او لوئر دیرسلیم عباس کلاچی نے ڈی ایس پی میدان کو تمام چیک پوسٹس پر چیکنگ کا نظام مزید مؤثر بنانے کی تاکید کی.اُنہوں نے کرائم پاکٹس پر امن دشمن عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کئے.انسداد پولیو مہم کی سیکورٹی فول پروف اور یقینی بنانا ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ ڈی پی اُو لوئردیر سلیم عباس کلاچی امن دشمن عناصر اور اُنکے سہولت کاروں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا