
بونیر(اے ار عابد سے) ضلعی انتظامیہ تحصیل ڈگر اور تحصیل میونسپل انتظامیہ ڈگر کے زیر انتظام ڈگر میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فضل واحد اسسٹنٹ کمشنر ڈگر سید مہر علی شاہ ڈائیریکٹر ایگریکلچر عدالت خان ٹی ایم اے ڈگر اسسٹنٹ صداقت خان محکمہ جنگلات کے افسر خانزادہ خان اور دیگر محکموں کے سربراہان نے کھلی کچہری میں شریک عوام کے مسائل مشکلات شکایات اعتراضات کو براہ راست سنا اور انکی تسلی کرائی کہ درپیش مسائل بہت کم عرصے میں حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اگر کسی کی تسلی نہ ہوسکی تو وہ براہ راست اعلی انتظامی افسران کے دفاتر پر دستک دے سکتے ہیں اور یقین دھانی کرائی کہ عوام کے لئے انتظامی افسران کے دروازے کھلے رہیں گے اور انکو سنا جائے گا اور مسائل حل کئے جائیں گے اور مذید کہا کہ کھلی کچہری اس مقصد کے لئے رکھی گئی تھی تاکہ عوام کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکے۔
کھلی کچہری میں عوام نے ریونیو ریکارڈ میں کئی غلطیوں کی شکایات کئے اور درستگی کا مطالبہ کیا۔شرکاء نے خانگی تقسیم کے عمل میں سست روی فرد بدر جمع بندی جیسے مسائل کا بھی گلہ کیا اور بائی پاس سڑکوں اور دیگر مقاصد کے لئے سیکشن فور کے تحت لی گئی زمینوں کی تاحال ادائیگی نہ ہونے علاقے میں کئی بڑی راستوں قبرستانوں اور ابی گذرگاہوں پر با اثر افراد کے قبضے اور ریونیو سٹاف کی خاموشی پر کھل کر اعتراضات اٹھائے گئے اور معاملات درست کرنے اور عوام کو اپس میں لڑانے کی بجائے انتظامی طور پر اقدامات کرکے راستے قبرستان اور ابی گزر گاہیں واگزار کرنے کے مطالبات سامنے ائے۔شرکاء نے میٹر ریڈنگ نہ ہونے ایری گیشن فارسٹ اور کئی دیگر معاملات سے متعلق عوامی رائے کا اظہار کیا۔اے ڈی سی اور اے سی نے دیگر اداروں کے سربراہان کی جانب سے عوامی مسائل و مشکلات کو کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کئے اور امید لگائی کہ عوام بروقت اپنے مسائل و مشکلات انتظامی افسران کے نوٹس میں لائیں گے تاکہ صوبائی حکومت کی احکامات اور ڈپٹی کمشنر کی ھدایات کی روشنی میں فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے۔