پاکستانی اسکالر پروفیسر عبدالرحمان مکی انتقال کر گئے، عبدالغفار منصور کی تعزیت

Spread the love

لویردیر) عبدالغفارمنصور صدر مرکزی مسلم لیگ ملاکنڈ ڈویژن نے اپنے بیان میں کہاپاکستان کے عظیم مذہبی اسکالر،احیاء نظریہ پاکستان کے داعی، مظلوم کشمیریوں اورفلسطینیوں کی مضبوط آواز پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالرحمان مکی عارضہ قلب بند ہونے سے انتقال کر گے انا اللہ وانا الیہ راجعون، پروفیسر عبدالرحمان مکی گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے اور لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ پروفیسر عبدالرحمان مکی حافظ محمد سعید کے برادر نسبتی تھے،آپ کے والد گرامی پروفیسر حافظ عبداللہ بہاولپوری قائداعظم محمد علی جناح کے با اعتماد ساتھی اور آل انڈیا مسلم لیگ کے سٹوڈنٹ رہنما رہے، حافظ عبدالرحمان مکی ام القری یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے فارغ التحصیل تھے ،عربی اور انگریزی زبان پر عبور حاصل تھا، حافظ عبدالرحمان مکی وطن عزیز پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی ، فتنہ خوارج کے خلاف اور مظلوم کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کے حق میں مضبوط آواز تھے ۔ حافظ عبدالرحمان مکی کو مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں ہندوستان کے جھوٹے پروپگینڈا کا سامنا رہا، وہ پاکستان میں چلنے والی مختلف تحریکوں جس میں تحریک ختم نبوت، دفاع پاکستان کونسل ، تحریک حرمت رسولﷺ اور تحریک آزادی کشمیر کے رہنما تھے
عبدالغفارمنصور صدرمرکزی مسلم لیگ ملاکنڈ ڈویژن نے کہا ھم دعاگو ھیں اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس عطا فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button