
بونیر(اے ار عابد سے) ڈی ایف او فارسٹ افیسر بونیر ڈویژن ارشد خان نے کہا ہے کہ مئی تا جولائی گرم موسم کیوجہ سے جنگلات میں اگ لگنے کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر چالیس لاکھ روپیہ مالیت سے فارسٹ فائر فائٹنگ ایکویپمنٹس خریدنے کے لئے ٹینڈرز کھولے گئے ہیں اور ڈی ایف او ملاکنڈ کے ھمراہ کمیٹی کے دیگر ممبران نے سکروٹنی کے بعد نے چار میں سے سب سے زیادہ تجربے کار اور کریٹیریا پر پورا اترنے والی فرم کو کامیاب قرار دیا ہے۔
ڈی ایف او ارشد خان نے مذید بتایا ہے کہ کمیٹی کے فیصلے کو منظوری کے لئے اعلی حکام کے پاس بیجھا جائے گا اور بعد منظوری کامیاب فرم کو ورک ارڈر جاری کیا جائے گا اور وہ مقررہ وقت میں ضروری ساز و سامان فراہم کیا جائے گا جو کہ جنگلات کے تحفظ پر مامور عملہ اور دوران فائر فائٹنگ ریسکیو اور قومی رضاکاروں کو مہیا کیا جائے گا تاکہ وہ جان کو تحفظ اور تسلی کیساتھ بہتر انداز میں فارسٹ فائر سے نپٹا جاسکے اور کم وقت میں اگ پر قابو پاکر اگ کو مذید پھیلنے ڈے روکے اور اگ کو بجھا کر قیمتی جنگلات جنگلات اور جنگلی حیات کو بچایا جاسکے۔
ڈی ایف او ارشد خان نے ٹینڈر میں شامل ساز و سامان کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے اس میں لانگ اور مظبوط بوٹ اگ بجھانے میں کام انے والا دیگر سامان اور ساتھ پانی لے جانے کیلئے بوتل اور دیگر ضروری سازو سامان شامل ہیں۔
ڈی ایف او ارشد خان نے ٹینڈرز کھولنے میں شفافیت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ جب کسی مقابلے میں چار فرم ہو تو کوئی ایک جیت جاتا ہے لیکن فیصلہ قواعد و ضوابط کے مطابق کیا گیا ہے اور جو بھی نتائج ہیں وہ دفتر کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کیا گیا ہے اور کوالیفائی نہ کرنے والے فرم اور میڈیا والے دیکھ سکتے ہیں۔