تالاش: ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ رابطہ پل کا افتتاح، گاڑیوں کی آمدورفت شروع

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) تالاش اپنے مدد آپ کے تحت ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے رابطہ پل کی تعمیر مکمل ۔نو تعمیر کردہ پل پر گاڑیوں کی آمد و رفت کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ۔
تفصیل کی مطابق انجینئر ملک مراد خان اور ان کے ٹیم کی رضاکاروں کی محنت نے رنگ لایا ۔وادی تالاش کے قدیمی گاؤں املوکدرہ بمقام کانڑو شاہ رابطہ پل کو افتتاح کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔ اپنے مدد آپ کے تحت نو تعمیر کردہ رابطہ پل 70 فٹ لمبا، 20 فٹ چوڑا اور 24 فٹ اونچا پل گاوں کے رضاکاروں نے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت اور مزکورہ پراجیکٹ انچارج انجینئر ملک مراد خان کے نگرانی میں ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے کی لاگت میں محض 52 دنوں میں مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا۔ منصوبے کے روح رواں DSP بخت جمال خان، انجینئر مراد خان اور ویلج کونسل چیئرمین رحمان زادہ کے بقول 28 لاکھ روپے مقامی لوگوں نے چندہ کرکے جمع کیا ۔پانچ لاکھ روپے سر رحیم شاہ فاونڈیشن نے ڈونیٹ کئے، جبکہ باقی رقم اوورسیز پاکستانیوں نے بالخصوص محمد نواز خان کی کوششوں سے بھیجی گئی۔ اپنے مدد آپ کے تحت پل کے افتتاحی تقریب میں علاقہ عمائدین، مقامی انتظامیہ، سر رحیم شاہ فاونڈیشن کے کنٹری کوآرڈینیٹر داخیم شاہ اخونخیل اور گاوں کے نوجوانوں نے شرکت کی۔ پل کا افتتاح بھی علاقہ مشران نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ منصوبے پر کسی کو سیاست چمکا نے کی اجازت نہ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ بلا شبہ یہ ایک قابل تقلید منصوبہ ہے جو اپنی انفرادیت کے ساتھ ریکارڈ وقت اور ریکارڈ لاگت میں مقامی مشران کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔اپنے مدد آپ کے تحت ایک کروڑ آٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ املوک درہ تالاش رابطہ پل سے متعدد دیہات خاص املوک درہ ،کانڑو شاہ ،کمرشل ٹاون شپ ایریا ،مچو،خدنگ،جلیل بابا وغیرہ مستفید ہوں گے ۔پل گاڑیوں کی باقاعدہ امدورفت کیلئے کھولنے کی مناسبت سے منعقدہ پر وقار تقریب سے پل پراجیکٹ انچارج ملک انجینئر مراد خان ،ڈی ایس پی بخت جمال خان ،وی سی چیئرمین رحمٰن زادہ ، معروف دینی اسکالر مفتی خالد محمود القاضی ،قومی اصلاحی جرگہ تالاش دوشخیل کے صدر ملک محمد ابراھیم خان یوسفزئی ،سر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر ذاخیم شاہ ،یوتھ اصلاحی جرگہ تالاش کے صدر فضل وہاب سواتی ،قاری عصام الدین ،اور پرنسپل ریاض حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ اپنے نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جوکہ اپنے مدد آپ کے تحت پایہ تکمیل تک پہنچا ۔یہ منصوبہ اپنے شفافیت کے وجہ سے علاقہ بھر کیلئے ایک رول ماڈل اور قابل تقلید منصوبہ ثابت ہوگا ۔مقررین نے کہا کہ اس منصوبہ پر کسی کو سیاست چمکانے کا حق حاصل نہیں بلکہ سیاست دانوں کیلئے لمحہ فکریہ سے کم نہیں ۔مقررین نے تمام ڈونرز ،رضاکاروں اور اس رابطہ پل کے تعمیر میں محںت کرنے اور مشقت اٹھانے والوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اور ساتھ ہی تمام شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button