
سوات(بیورورپورٹ)سوات میں ریسکیو 1122 نے ماہ جولائی میں مجموعی طور پر 1104 ایمرجنسیز میں خدمات انجام دیں ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات ملک شیردل خان کے مطابق 110 ٹریفک حادثات ، 17 آتشزدگیوں، 13 گولی لگنے اور تشدد کے واقعات، 14 پانی میں ڈوبنے، 1 چھت گرنے اور 21 دیگر متفرق واقعات میں ریسکیو کے جوانوں نے خدمات فوری ریسپانس دیا ۔ ریسکیو کے جوانوں نے 1173 افراد کی جان بچائی اور 972 افرادکو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ 116 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔ ان واقعات میں 10 افرادموقع پر جاں بحق ہوئے ۔ ترجمان کے مطابق 429 تک مریضوں اور زخمیوں کو ضلعے کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا جبکہ 23 مریضوں کو ضلع سے باہر کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔ اس مہینے کے دوران 29811کالز موصول ہوئیں جن میں 15694 غلط یا فیک کالز شامل تھیں۔