لوئر دیر: موسون شجر کاری اور صفائی مہم کا آغاز، ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف

Spread the love

لوئیر دیر ) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لوئر دیرنے ٹی ایم اے تیمرگرہ کے زیر اہتمام موسون کی شجر کاری اور صفائی مہم کا آغاز کر دیا اس حوالے سے بلامبٹ گرین بیلٹ میں اے ڈی سی محمد بشیر خان، خاتون اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال، ٹی ایم او تیمرگرہ قادر نصیر، ڈی ایف او لوئر دیر آصف علی شاہ، تحصیل چئیر مین مفتی عرفان الدین، ایس ڈی ایف او یونس خان نے پودا جات لگا کر موسون شجر کاری جبکہ جھاڑو لگاکر خصوصی صفائی مہم کا بھی آغاز کر دیا اس موقع پر اے ڈی سی محمد بشیر خان، اور خاتون اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے ویژن کے مطابق لوئر دیر میں موسون کی شجر کاری کی جا رہی ہے موسمیا تی تبدیلوں کا مقابلہ کرنے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے حکومت کے ساتھ عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر ملک کو سرسبز وشاداب بنانے میں اپنے حصے کا کر دار ادا کریں کیونکہ درختیں لوگوں کو اکسیجن فراہمی کا زریعہ اور موسم پر اچھے اور خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں صرف پوداجات لگانا نہیں بلکہ اس کی نگہداشت بھی ضروری ہے انھوں نے کہا کہ صوبا ئی حکومت کی ہدایات پر صفائی کی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے گلی کوچوں، نالیوں اور سڑکوں کو صاف وستھرا بنانے کی بھر پور کوشش کی جائیگی کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اس موقع پر ڈی ایف او اصف علی شاہ نے بتایا کہ محکمہ جنگلات لوئر دیر میں امسال موسون میں ایک لاکھ پوداجات لگا ینگے عوام بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button