مینگورہ پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، سینکڑوں پتنگیں اور ہزاروں کیمیکل ڈور برآمد

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں مینگورہ پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں اور اورہزاروں کیمیکل ڈور برآمدکرلئے ِ
ڈی ایس پی سٹی شاہی بخت نے ایس ایچ اومینگورہ مجیب علم کے ہمراہ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک بچے کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں بچے کے گلے پرڈور(کیمیکل) پھرنے سے زخمی ہوگیا تھا، جس پر پولیس پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے صابر علی شاہ ولد سید گل بادشاہ ساکن گنبد میرہ اور سلطان زادہ ولد شیرین زادہ ساکن محلہ شنگرئی بر پلو چپریال تحصیل مٹہ کی دکانوں سے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں اور ہزاروں کیمیکل ڈور برآمد کرلئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button