
تیمرگرہ ڈسٹرکٹ رپوٹر
سابق وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ وطن عزیز کی دفاع کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،نہیں نسل دور جدید کے چینلز کا مقابلہ حصول تعلیم سے ممکن بنائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمارٹ اسکول سسٹم اینڈ گرلز کالج تالاش اور تیمرگرہ کیمپسز میں منعقدہ تقاریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا،اس موقع پر طلباء وطالبات نے یوم دفاع کی مناسبت سے تقاریر ،ترانے اور ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی جبکہ مڈ ٹرم امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور طالبات میں ٹرافیاں اور مڈلزتقسیم تقسیم کیے گئے،تقریبات سے تیمرگرہ کیمپس کے پرنسپل فرہاد علی،تالاش کیمپس کے ایڈمنسٹریٹر باچا حسین نے بھی خطاب کیا ۔اپنے خطاب میں مظفر سید ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ دور جدید کے چیلنجز کا مقا بلہ صرف حصول تعلیم سے ممکن ہے والدین طلبہ اور اساتذہ کو کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،اس موقع پر دفاع وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں اور دیگر سیکورٹی اداروں کے جوانوں کی روح کی ایصال کے لے خصوصی دعائیں کی گئیں