وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محمود کا سیدو شریف میں انسداد پولیو مہم کے اجلاس کا انعقاد

Spread the love

وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محمود نے کمشنر آفس سیدو شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انسداد پولیو مہم سے متعلق اجلاس کی صدارات کی۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن عرفان اللہ خان، ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب، سیکرٹری ٹو کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شیر علی خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر محمد سلیم موجود تھے۔ ایریا کوآرڈینیٹر ملاکنڈ ڈویژن ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر خواجہ عرفان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں 28اکتوبر سے پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے اور مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔اجلاس میں پولیومہم کیلئے ٹیموں کی تشکیل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا وفاقی سیکرٹری ہیلتھ نے مہم میں اب تک کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، پولیس، پولیو ٹیمز و ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے عوام میں اگاہی مہم انتہائی ضروری ہے تاکہ عوام اور باالخصوص والدین کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر آمادہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مہلک پولیو وائرس کا خاتمہ ہم سب کامشترکہ اور قومی فریضہ ہے لہذا پولیو وائرس کے مکمل خاتمے میں پولیو ٹیموں اور والدین کا کردارانتہائی اہم ہے۔ قبل ازیں وفاقی سیکرٹری ندیم محمود نے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button