
بونیر (بیورو چیف عابد سے)
ضلعی انتظامیہ اور تحصیل میونسپل انتظامیہ ڈگر نے صوبائی حکومت کے ہدایات پر تین ھفتے جاری رکھے جانے والے صفائی مہم لا باقاعدہ اغاز
ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم تحصیل ناظم ڈگر روزی خان کی نگرانی میں گورنمنٹ ھائی سکول ویلج کونسل ایلئی 2 سے کیا ہے۔ اس سلسلے میں اگاہی واک کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈگر میڈم بشارت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سجاد یوسفزئی ٹی ایم اے ڈگر انتظامات انچا رج صداقت خان ولیج ناظم عمران خان قیم خان ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر مختار خان اور صحافیوں نجی سکولوں کے اساتذہ طلبہ اور مقامی افراد اور ٹی ایم اے سینیٹیشن سٹاف شریک ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم تحصیل ڈگر ناظم حاجی روزی خان اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر مختار خان نے صفائی کی اھمیت و ضرورت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے قران عظیم اور احادیث مبارکہ کے حوالے دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلام میں صفائی کو بڑی فضیلت حاصل ہے اور نماز کے لئے طہارت لازمی قرار دیا ہے اور صفائی کو ایمان کا حصہ بتایاہے ۔ اسلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ سب پنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر کے صدر مختار خان نے صحافیوں کی جانب سے حکومت خیبر پختونخوا کی ھدایات پر ضلعی انتظامیہ اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے صفائی مہم کو بھر پور کوریج دینے اور اس مہم پر نظر رکھنے اور عوامی مفاد کی خاطر اس میں ہونے والی کوتاہیوں کی نشاندھی کے عزم کو دھرایا ہے۔