
ثمرباغ( نمائندہ نوائے دیر)اگر یونین کونسل کامبٹ،درنگال اور مسکینی کو پی کے 18سے نکال کردوبارہ میدان کے ساتھ شامل کیاگیا تو بھرپور احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ آل پارٹی کانفرنس تفصیلات کے مطابق چئیرمین ثمرباغ سعید احمد باچا کی سربراہی میں آل پارٹی کانفرنس منعقد ہوا جس میں یونین کونسل کامبٹ اور درنگال کے تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونین کونسلز کامبٹ اور درنگال کو پی کے 18میں شامل کرانے پر الیکشن کمیشن کاشکریہ ادا کیا گیا۔اور میرٹ پر مذکورہ یو سیز کو پی کے 18 میں شمولیت کو منصفانہ اور عوام کے امنگوں کا فیصلہ قرار دیا گیا انہوں نے کہا کہ اب چند مفاد فرست افراد اپنی ذاتی مفاد کے لئے ان دو یونین کونسلز کودوبارہ میدان کے ساتھ شامل کرانا چاہتے ہیں۔جوکہ جعرافیائی لحاظ سے تحصیل ثمرباغ سے کافی دور ہے۔مقررین نے کہا کہ مذکورہ یوسیز کو پی کے اٹھارہ میں شامل کرانا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا لیکن جب الیکشن کمیشن نے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ مان لیا تو اب چند مفادپرست لوگ مذکورہ یوسیز کو دوبارہ میدان کے ساتھ شامل کرانے کے لئے سازشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا جن لوگوں نے اس سازش میں حصہ لیا وہ ان یوسیز کے تمام عوام کا مشترکہ دشمن ہوگا۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ یونین کونسلز کامبٹ اور درنگال کو میدان کے ساتھ شامل نہ کیا جائے۔بلکہ پی کے 18میں رہنے دیا جائے۔