
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے نوتعینات سیکرٹری پروفیسر غلام زاہد جان نے کہا ہے کہ طلباء کی آسانی کیلئے جلد آن لائن مائیگریشن نظام معتارف کیا جائے گا جبکہ اساتذہ،طلباء اور والدین کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائے گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اکسا لوئر دیر کے نائب صدر محمد رشید خان اور جنرل سیکرٹری ہارون خان کے ساتھ ملاقات کے دوران کیں اکسا وفد نے اساتذہ اور طلباء کو درپیش مسائل کی حل کیلئے مختلف تجاویز بھی دیں سیکرٹری تعلیمی بورڈ پروفیسر غلام زاہد جان نے کہاکہ طلباء اور اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور نئے اصلاحات کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے اور تمام امور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے انھوں نے کہاکہ طلباء مائیگریشن کو سہل طریقے سے آن لائن سسٹم کو عنقریب معتارف کرکے طلباء اور والدین بورڈ کے چکروں سے آزاد کریں گے انھوں نے کہاکہ امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے سکول اور کالجز سے ایسے فرض شناس پرنسپلز،لیکچراز،ہیڈ ماسٹرز اور ایس ایس کا انتخاب کیا جائے گا جس کا ماضی مکمل طور پربے داغ ہو ان کا مذید کہناتھا کہ پرنسپلز اور اساتذہ کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کریں گے جبکہ فائل ورک کو فی الفور نمٹانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔