باجوڑ(نمائندہ خصوصی)
باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام باجوڑ بار روم میں نائب صدر اکرام درانی ایڈوکیٹ کی قیادت میں سانحہ بیلوٹ ماموند کے شہداء اور زخمیوں کیلئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو بلند درجات عطاء فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفا دیں۔
باجوڑ بار ایسوسی ایشن نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ امن وامان کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے کیونکہ ہم مزید لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔
مزید پڑھیں: